اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یوایس پاکستان نالج کوریڈور پراجیکٹ کے تحت امریکا میں پی ایچ ڈی سکالرشپ کا اعلان کردیا،یہ سکالرشپ خزاں 2025، بہار 2026 اور خزاں 2026 کے لئے ہوں گی۔
کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اس سکالر شپ کا حامل سکالر امریکہ کی 300 اعلی پائے کی جامعات سے پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔
ان سکالرشپس کے لئے دو درجے مقرر کئے گئے ہیں پہلے درجے کے حامل ٹاط 50 اور دوسرے درجے کے حامل 51 سے 300 درجے تک کی جامعات میں داخل ہوں گے۔
ان سکالرشپس کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے لئے خزاں 2025 کے لئے 20 جولائی،بہار 2026 کے لئے 15 نومبر 2025 اور خزاں 2026 کے لئے 30 اپریل 2026 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔