ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 21 ارب 39کروڑ روپے جاری

80
Planning Commission
Planning Commission

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 21ارب 39کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے9ارب 67کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے ترقیاتی کاموں کےلئے 61ارب11 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے21 ارب 39کروڑ روپے جاری جبکہ 9ارب 67کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔