ہائیر ہاکی سیریز اوپن ، نیپال نے افغانستان کو 0ـ4 شکست دے دی

62

لاہور۔21 دسمبر(اے پی پی )نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ہونے والی ہائیر ہاکی سیریز اوپن کے پانچویں دن کے میچ میں نیپال نے افغانستان کو 0ـ4 شکست دے دی، میچ کے مہمان خصوصی اولمپیئن ڈاکٹر طارق عزیز تھے۔انکے ہمراہ آرگنائزنگ سیکریٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر،ایونٹ منیجر رائے عثمان اکبر,اولمپیئن قمر ابراہیم ،سندھ ہاکی ایسو سی ایشن سیکریٹری رمضان جمالی ،میجر ر جاوید منج ،اے ایچ ایف کے غلام غوث کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی،