30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںہائی بلڈ پریشر خطرناک اور خاموش قاتل مرض ہے، احتیاط، وقت پر...

ہائی بلڈ پریشر خطرناک اور خاموش قاتل مرض ہے، احتیاط، وقت پر چیک اپ اور درست دوا کے استعمال سے اسے شکست دی جا سکتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر کرنل (ر) شکیل احمد مرزا

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مئی (اے پی پی):پناہ کے ایڈیشنل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پرفیسرڈاکٹر کرنل (ر) شکیل احمد مرزا نے کہا ہے کہ بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) خطرناک اورخاموش قاتل مرض ہے جو بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اہم اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے، کم نمک، کم چکنائی، زیادہ پھل اور سبزیاں، روزانہ کم از کم 30 منٹ چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی کو معمول بنا کر اور سگریٹ نوشی سے پرہیز،ذہنی دبائو پر قابو،نیند کی بہتری، مراقبہ اور مثبت مشغلے اپناکر اس سے بچا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےسرل کمپنی لمیٹڈکے زیر اہتمام پمز کے ڈاکٹر سید ناصر علی شاہ اور سرل کمپنی لمیٹڈ کے سینئر سیلز منیجر عمیر کے ہمراہ عالمی یوم فشار خون کے دن کے حوالے سے این پی سی میں منعقدہ آگاہی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

پرفیسرڈاکٹر کرنل (ر) شکیل احمد مرزا نے کہا کہ د نیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 17 مئی کو ورلڈ ہائی بلڈ پریشر ڈے منایا جا رہا ہے، یہ دن منانےکا مقصد بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) جیسے خطرناک مگر ’’خاموش قاتل‘‘ مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے جو بغیر کسی واضح علامات کے دل، دماغ، گردوں اور دیگر اہم اعضاء کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے،اس بیماری سے بچنے کیلئےکم نمک، کم چکنائی، زیادہ پھل اور سبزیاں استعمال کریں،باقاعدہ ورزش کرنے کے علاوہ روزانہ کم از کم 30 منٹ چہل قدمی یا جسمانی سرگرمی کو معمول بنائیں، بلڈ پریشر کی باقاعدہ جانچ کرتے رہیں ،چاہے علامات موجود نہ ہوں، بلڈ پریشر وقتاً فوقتاً چیک کروانا بہت اہم ہے۔ اس موقع پر پمز کے کارڈیالوجسٹ سید ناصر علی شاہ نے کہا کہ جن افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہو چکی ہے، ان کے لیے ادویات کا باقاعدہ استعمال ناگزیر ہے

- Advertisement -

یہ دوائیں نہ صرف بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہیں بلکہ دل، گردے اور دماغ کو بھی محفوظ رکھتی ہیں اور فالج یا دل کے دورے جیسے خطرات سے بچاتی ہیں،دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں اوردوا کے استعمال میں وقفہ نہ کریں،اپنی حالت کی نگرانی کے لیے بلڈ پریشر کی باقاعدگی سے جانچ ضروری ہے۔ اس موقع پرسرل کمپنی لمیٹد کےایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرل کا مشن صرف ادویات کی فراہمی نہیں بلکہ ایک صحت مند پاکستان کی تشکیل ہے، ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا خاموش قاتل ہے جو بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے بغیر سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے،احتیاط، وقت پر چیک اپ اور درست دوا کے استعمال سے ہم اس بیماری کو شکست دے سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں