اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر6فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.16 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.36ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ دسمبر 2023 میں ملک میں 0.51 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو نومبر کے مقابلہ میں 21 فیصد کم ہے۔ نومبر میں ملک میں 0.65ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
دسمبر 2022 کے مقابلہ میں دسمبر 2023 میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر2022 میں ملک میں 0.52ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.51 ملین ٹن ہو گئی۔