اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پاک چائنہ فرینڈشپ انڈر18- فٹ بال چیمپئن شپ میں ہائی لینڈر کلب سیمی فائنل میں پہنچ گئی،گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ہائی لینڈرکلب نے روور کلب کو4-0 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، وقفے تک ہائی لینڈر کلب کو روور کلب کے خلاف 3-0 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ہائی لینڈرمزید ایک گول کرکے مقابلہ 4-0 گول سے جیت لیا،