31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم...

ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، تاجر رہنما شہزاد علی ملک

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کا استعمال غیر متوقع موسم اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جمعرات کو یہاں ڈاکٹر محمد ارشد جاوید کی سربراہی میں ترقی پسند کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال سے زراعت میں بڑی تبدیلی آئی ہے، اس سے پیداور میں اضافہ، اجناس کی مسلسل فراہمی، فوڈ سکیورٹی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیجوں کا استعمال مہنگی فصلوں کی متنوع رینج کی ترقی کا باعث بنتا ہے اور کسانوں کو منافع بخش منڈیوں میں رسائی کا موقع ملتا ہے جس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی حامل اور متنوع فصلوں کے فروغ سے یہ بیج غذائی تحفظ، اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان پر تحقیق اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری جاری رکھیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

شہزاد علی ملک ستارہ امتیاز نے کہا کہ ہائی ٹیک ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کے ساتھ فصلوں کی مینجمنٹ اور کیڑوں پر قابو پانے سے لے کر زرعی ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے خاص طور پر دیہی علاقوں میں بے روزگاری کے دبائو کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وفد کے رہنما ڈاکٹر محمد ارشد جاوید نے کہا کہ یہ بیج پیچیدہ کراس بریڈنگ اور جدید بائیو ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہیں جو فصل کی پیداوار، لچک اور معیار کو بڑھاتے ہیں۔ مختلف اقسام کی بہترین خصوصیات کو یکجا کرکے ان بیجوں نے زراعت میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں