ہائی کمشنر سید ابن عباس کا دورہ چیمسفورڈ،برطانیہ کے دورہ پر آئی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ہفتہ کو چیمسفورڈ کا دورہ کیا اور برطانیہ کے دورہ پر آئی پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے 7 جولائی کو سسکس کاﺅنٹی کرکٹ گراﺅنڈ پر انگلینڈ کے خلاف اپنا تیسرا اور فائنل ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ …

اسلام آباد ۔ 9 جولائی (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ہفتہ کو چیمسفورڈ کا دورہ کیا اور برطانیہ کے دورہ پر آئی پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی۔ ہائی کمشنر کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے 7 جولائی کو سسکس کاﺅنٹی کرکٹ گراﺅنڈ پر انگلینڈ کے خلاف اپنا تیسرا اور فائنل ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔ ہائی کمشنر نے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی۔ انہوں نے ٹیم کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply