ہاتھا پائی کا کلچر پی ٹی آئی کی طرف سے متعارف کرایا جارہا ہے جو درست نہیں ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

98

اسلام آباد ۔10 مارچ(اے پی پی) قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم کی وجہ سے جمعہ کو معطل رہنے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایوان میں بیٹھے رہنا ہمارا حق ہے اور ہم بغیر مائیک کے بھی بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھا پائی کا کلچر پی ٹی آئی کی طرف سے متعارف کرایا جارہا ہے جو درست نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) لڑائی جھگڑا نہیں چاہتی تاہم اس بات کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے کہ ان کے ہاتھ ہمارے گریبانوں تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے جو کمیٹی قائم کی ہے ہم اس کمیٹی کے فیصلے کے پابند ہیں۔