اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ تعلیمات رسول اکرمﷺ کو اتحاد امت کا زریعہ بنایا جانا چاہیے،ہادی برحق نبی اکرم کی ذات پاک مسلمانوں کیلئے نقطہ اتحاد ہے، جتنا مضبوطی سے آنحضور کا پرچم تھامیں گے اتنا ہی ہمارے مسائل کا مداوا ہوگا ۔وہ 39ویں سالانہ میلاد النبی کانفرنس سے خطاب …
ہادی برحق کی ذات مسلمانوں کیلئے نقطہ اتحاد ہے،حضور کا پرچم تھا منے سے ہمارے مسائل کا مداوا ہوگا ،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے چیئرمین لیفیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ تعلیمات رسول اکرمﷺ کو اتحاد امت کا زریعہ بنایا جانا چاہیے،ہادی برحق نبی اکرم کی ذات پاک مسلمانوں کیلئے نقطہ اتحاد ہے، جتنا مضبوطی سے آنحضور کا پرچم تھامیں گے اتنا ہی ہمارے مسائل کا مداوا ہوگا ۔وہ 39ویں سالانہ میلاد النبی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا ہادی برحق نبی اکرم کی ذات پاک مسلمانوں کیلئے نقطہ اتحاد ہے ہم جتنا مضبوطی سے آنحضور کا پرچم تھامیں گے اتنا ہی ہمارے مسائل کا مداوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کی جتنی اس وقت ضرورت ہے اس سے پہلے اتنی کبھی نہیں تھی ۔انہوں نے کہا اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں متحد ہیں جبکہ اسلامی ممالک بکھرے ہوئے ہیں اور امت اسلامیہ کو دہشت گردی اور فرقہ واریت کا سامنا ہے ۔








