ہارس اینڈ کیٹل شو کی منابست سے جیلانی پارک میں 2 روزہ ڈاگ شو کا انعقاد

133

لاہور۔8فروری (اے پی پی):ہارس اینڈ کیٹل شو 2025کی منابست سے جیلانی پارک میں ہفتہ کے روز2 روزہ ڈاگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی معیار کی 20 ٹیموں اور120 خوبصورت پالتو جرمن شیفرڈ ڈاگ نے حصہ لیا۔ترجمان کے مطابق ڈاگ شو میں ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر ، بریگیڈیئر مظہر ،صدر جرمن شیفرڈ عمران حسین

سیکرٹری جنرل جرمن شیفرڈ زاہد سندھواور کرنل کے ایم رائے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ ڈاگ شو میں غیر ملکی افراد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ ڈاگ شو مقابلے میں جرمن سے آئے جرمن شیفرڈ ڈاگ کے نامور میچ ریفری برنٹ وائبٹ اور گروپ بریڈوارڈن فہیم اصغر نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے ۔جیتنے والی ٹیموں اور ڈاگ میں میڈلز، کپس وگفٹ تقسیم کئے گئے