21 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار...

ہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا عہدہ سنبھال لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):ہارون اختر خان نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار کا عہدہ سنبھال لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق صنعتی ترقی مجموعی اقتصادی ترقی کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے ،وزیراعظم صنعتی ترقی کو اولین ترجیح دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اس دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کو وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار نے وزارت اور دیگر متعلقہ محکموں پر بریفنگ دی۔ ہارون اختر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں وزارت صنعت و پیداوار ملک میں صنعتی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570737

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں