19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںہارون اختر خان کی پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا...

ہارون اختر خان کی پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا سے ملاقات، پاک جاپان تجارتی و صنعتی تعلقات پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی پاک سوزوکی کے سی ای او ہیروشی کاوامورا نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک جاپان تجارتی و صنعتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان آٹو موبائل انڈسٹری میں جاپانی سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

پاکستان سوزوکی کو ایک بڑی اور اہم مارکیٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کے "اڑان” وژن کے تحت ماحول دوست گاڑیوں کے فروغ پر زور دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو گیس اور الیکٹرک گاڑیوں کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

ڈیلیشن پروگرام کے ذریعے مقامی سطح پر آٹو پارٹس کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات پاکستان میں صنعتی ترقی اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ جاپان کے ساتھ تعاون نہ صرف ٹیکنالوجی کی منتقلی بلکہ ماحول دوست پالیسیوں کے نفاذ کے لیے بھی اہم ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں