ارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے شہریوں کو بہتر اور محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے راول پارک میں خصوصی لائٹس نصب کر دی ہیں جس سے پارک رات کے اوقات میں جگمگا اٹھا ہے اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے
ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے شہریوں کو بہتر اور محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے راول پارک میں خصوصی لائٹس نصب کر دیں
راولپنڈی۔17جون (اے پی پی):ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے شہریوں کو بہتر اور محفوظ تفریحی ماحول فراہم کرنے کے لیے راول پارک میں خصوصی لائٹس نصب کر دی ہیں جس سے پارک رات کے اوقات میں جگمگا اٹھا ہے اور اس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ایم ڈی ہارٹیکلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر نصب کیے گئے جدید لائٹنگ سسٹم کے ذریعے پارک کے داخلی و خارجی راستوں، واکنگ ٹریکس، سبزہ زاروں اور دیگر اہم مقامات کو روشن کیا گیا ہے تاکہ شہری شام اور رات کے وقت بھی محفوظ ماحول میں سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اتھارٹی کے مطابق پارک میں صفائی، باغبانی، سیکیورٹی اور دیگر سہولیات کی بہتری کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ شہریوں نے نئی لائٹنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پارک کی دلکشی میں اضافہ ہوا ہے اور رات کے وقت فیملیز، بزرگوں اور نوجوانوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔









