ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستان کی شرکت دیرپا امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے ، سرتاج عزیز

92

امرتسر۔ 04 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت کے باوجود ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں پاکستان کی شرکت افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے ۔ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ۔ یہ مسئلہ افغان عوام کی خواہشات کے مطابق بات چیت سے حل کیا جائے ، پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان میں امن و استحکام کیلئے افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ سارک سربراہ کانفرنس کا ملتوی کیاجانا علاقائی تعاون کی کوششوں کیلئے دھچکا ہے