ہاشم آملہ ون ڈے میں سات ہزار رنز کے قریب

102

ساﺅتھمپٹن ۔ 25 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ون ڈے میں سات ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 47 رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے بلے باز بن جائیں گے۔ 34 سالہ آملہ اب تک 151 میچوں میں 50.38 کی اوسط سے 6953 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 24 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔