- Advertisement -
جوہانسبرگ۔ 24 اپریل (اے پی پی) سٹار جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ملکی ایوارڈ سے نواز دیا گیا، وہ گزشتہ 10 برسوں میں آرڈر آف ایکہا مانگا ایوارڈ پانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں، جنوبی افریقہ میں یہ ایوارڈ آرٹس، کلچر، لٹریچر ، میوزک ، صحافت اور کھیلوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے، آملہ نے سلور ایوارڈ چانسلر آف نیشنل آرڈرز ڈاکٹر کیسوئس لوبیسی سے وصول کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=97484
- Advertisement -