- Advertisement -
پوٹ چیفسٹروم ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 27 ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز گریم سمتھ اور آسٹریلوی بلے باز ایلن بارڈر کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، آملہ پانچ روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 16 ویں بلے باز بن گئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے جیک کیلس 45 سنچریاں بنا کر سرفہرست ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 51 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71610
- Advertisement -