ہالو کاسٹ قوانین کی طرح مسلم امہ کے لیڈروں کو عمران خان کی طرز پر تحریک شروع کرنی چاہیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا بیان

56

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ ہالو کاسٹ قوانین کی طرح مسلم امہ کے لیڈروں کو عمران خان کی طرز پر تحریک شروع کرنی چاہیے جیسا کہ عمران خان نے اس معاملے پر پہلے
شعور بیدار کیا اور پھر قانون سازی کی بات کی۔منگل کے روز اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوسکتا کہ کسی کو اجازت دی جائے کہ وہ حضور اکرم کی شان میں گستاخی کریںمگر ہم سب کو مل کراس معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کیلئے اکٹھے چلنا ہوگا ۔