ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران 18 فیصد اضافہ

50
State Bank

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں فروری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر18 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔

سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 5.2 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.4 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، جنوری کے مقابلے میں فروری میں ہالینڈسے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر21 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔

جنوری میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 4.3 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوفروری میں بڑھ کر5.2 ملین ڈالرہوگیا۔ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر7.5 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی سے فروری 2023 تک ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 36 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 39 ملین ڈالرتھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر10.8 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔