ہالینڈ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 30 فیصد اضافہ

66
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا اپریل 2022 کی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 50.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ہالینڈمیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 35.8 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اپریل میں ہالینڈسے ترسیلات زرکاحجم 6.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ سال اپریل میں 4.8 ملین ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اورجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.6 فیصدکی نموریکارڈ کی گئی ہے۔