ہالینڈ کی سفیر جین نیٹی سیپن کی پاکستان بیت المال کے چیئرمین بیرسٹر عابد وحید شیخ سے ملاقات

160

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی) ہالینڈ کی سفیر جین نیٹی سیپن نے غریب ترین لوگوں کی مدد کے لئے پاکستان بیت المال کی کوششوں کو سراہا ہے اور ملک سے غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پیر کو یہاں پاکستان بیت المال کے چیئرمین بیرسٹر عابد وحید شیخ کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہالینڈ پاکستان کی سماجی ترقی کے لئے حکومت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور غریبوں کی مدد کے لئے شروع کئے گئے پروگراموں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں خصوصی افراد کی خدمات کی بھی تعریف کی۔ بیرسٹر عابد وحید شیخ نے پاکستان میں انتہائی کمزور طبقات کی بہبود اور ان کے سماجی و اقتصادی حقوق کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔