- Advertisement -
لاس اینجلس ۔29اکتوبر (اے پی پی):ہالی وڈ اداکار میتھیو پیری 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وارنر بروس ٹیلی ویژن گروپ جس نے 1994 سے 2004 تک فرینڈز کے تمام 10 سیزن تیار کیے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میتھیو پیری لاس اینجلس کے پیسیفک پیلیسیڈس میں واقع اپنے گھر میں انتقال کر گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیری کی موت بظاہر ڈوبنے سے ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406369
- Advertisement -