ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 0.55 فیصدکمی

88

ہانگ کانگ ۔ 23دسمبر (اے پی پی)کرسمس کے موقع پر چھٹیوں کے باعث آخری روز جمعہ کی صبح ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 0.55فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ تجارتی سرگرمیوں کے آغاز کے تھوڑی دیر بعد ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں 119.38پوائنٹس کی کمی واقع ہو ئی ہے اور تجارتی حجم 21516.82 پوائنٹس تک کم ہوگیا۔اسی طرح چین کی دوسری سٹاک ایکسچینج شین ژن کمپوزیٹ انڈیکس بھی1.05پوائنٹس کم ہوگیا ۔