ہانگ کانگ ۔ 28 اگست (اے پی پی) ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ میں حصص کے نرخوں میں اضافہ ہوا تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروباری سرگرمیوں میں محتاط رویہ اپنایا گیا۔ ہینگ سینگ انڈیکس 15.13 پوائنٹ (0.05 فیصد) اضافے کے ساتھ 27863.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 31.13 پوائنٹ (0.93 فیصد) بڑھ کر 3362.65 پوائنٹ جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 26.63 پوائنٹ (1.39 فیصد) کمی کے بعد 1936.76 پوائنٹ پر بند ہوا۔