اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ہانگ کانگ انٹرنیشنل ڈائمنڈ جیم اینڈ پرل شو 2025‘‘ میں شرکت کے لئے 10 دسمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق 5 روزہ نمائش ہانگ کانگ میں 2 تا 6 مارچ جاری رہے گی جس میں جیم اور جیولری کی مصنوعات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔