- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین کے خود مختار علاقہ ہانگ کانگ میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے قومی پرچم لہرایا۔ پاکستان کلب میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں پاکستانی اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیرِاعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے اور ملک کےلئے خصوصی دعائیںمانگی گئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=66146
- Advertisement -