ہانگ کانگ کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں 2018-19 ء کے دوران نمایاں اضافہ

77

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) چین کے خود مختار علاقے ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں مالی سال 2018-19 ء کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 130.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ، یہ شرح مالی سال 2017-18ء کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے ۔مالی سال 2017-18ء کے دوران ہانگ کانگ نے پاکستان میں 4.1 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔ جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 2.3 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ئ، 2015-16ئ، 2014-15ء اور 2013-14ء میں ہانگ کانگ نے پاکستان میں بالترتیب 17.2، 93.3، 136.2 اور 228.5 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی۔