ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی

124

ہانگ کانگ ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روزہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔ اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔