راولپنڈی۔20جنوری (اے پی پی):جرمنی نے ہاکی اولمپک کوالیفائرز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کو 0-4 گولز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی اور اس کے ساتھ ہی پیرس اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا
، جرمنی کی جانب سے نیکلس ویلین نے دو گول کئے اور مین آف دی میچ قرار پائے ، گرامبش ٹام اور ویگینڈ جسٹس نے ایک ، ایک گول کیا ، پاکستانی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی
، پاکستان اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گا اور اس کے پاس اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے کا یہ آخری موقع ہے ، پاکستانی ٹیم تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر پیرس اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے ۔