ہاکی فیڈریشن نے فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے13کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا

105
Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد ۔ 06 اگست (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ میں کم از کم فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے13کھلاڑیوں کو ڈراپ کر دیا۔ اتوار کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاءکپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے فزیکل ٹرینر نصراللہ نے کم از کم فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترنے والے 13کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ سے ڈراپ کر دیا ہے۔