ہاکی چیمپئن شپ ، گورنمنٹ گریجویٹ وقار النساء کالج نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مری روڈ کو شکست دیدی

58
National Hockey Team
National Hockey Team

راولپنڈی۔ 06 نومبر (اے پی پی):گورنمنٹ گریجویٹ وقار النساء کالج راولپنڈی نے ہاکی چیمپئن شپ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج مری روڈ راولپنڈی کو شکست دیدی۔

انٹر کالجیٹ سیکنڈ ہائیر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سپورٹس ایونٹ 2023-24 ہاکی چیمپئن شپ شہناز شیخ سٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں گورنمنٹ گریجویٹ وقار النساء کالج راولپنڈی نے دو صفر سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج مری روڈ راولپنڈی کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سماویہ اختر نے اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور بچیوں میں میڈلز تقسیم کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔