کوئٹہ۔15مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس دورابلوچ نے کہا ہے کہ ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔23مارچ کو ہاکی ٹورنا منٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس دورا بلوچ نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں ہاکی کو فروغ ملے گا۔
ٹورنامنٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جبکہ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کا بھی بھرپور تعاون حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہاکی کے باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جنہیں مواقع فراہم کرنیکی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے مزید کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ بلوچستان کی ٹیموں کے لیے کیمپ ایوب سٹیڈیم ہاکی کمپلیکس میں جاری ہے۔ ہاکی ایسوسی ایشن ہاکی ایسوسی ایشن اور حکومت بلوچستان نے ہاکی کے لیے جو عملی قدم اٹھایا ہے اس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سیکرٹری سپورٹس اور محکمے کی پوری ٹیم ہاکی ایسوسی ایشن ہاکی ایسوسی ایشن اور حکومت بلوچستان نے ہاکی کے لیے جو عملی قدم اٹھایا ہے اس سے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ سیکرٹری اسپورٹس اور محکمے کی پوری ٹیم کے مشکور ہیں۔