ہاکی کے کھیل کو سکولز اور کالجز کی سطح پر لازمی قرار دیا جائے، کوچ محمد خرم ملک

103
پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی اور سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن کی مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) قومی انڈر18- ٹیم کے کوچ محمد خرم ملک نے کہا ہے کہ ہاکی کے کھیل کو سکولز اور کالجز کی سطح پر لازمی قرار دیا جائے، ملک میں ہاکی کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیر بندہ ہاکی میں قومی انڈر18- ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ ایک بہت اچھا اقدام ہے جس سے ملک میں ہاکی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور نئے کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ جس میں صدر برگیڈیئر(ر) سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سنیئر ملک میں ہاکی کی ترقی کےلئے دن رات کوشاں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ عالمی سطح پر ہاکی میں پاکستانی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ جلد حاصل کر سکے