ہجوم و الے مقامات پر ماسک پہن کر رکھنا لازم ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا ٹویٹ

119

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہجوم و الے مقامات پر ماسک پہن کر رکھنا لازم ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا لازم ہے۔ ہجوم والے مقامات، شاپنگ مالز، بازار، مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ مثلاً بسیں، ویگنیں، رکشہ، ٹرین اور ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے دوران ماسک پہننا لازمی ہے۔