22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومشوبزہدایتکار آغا حسن عسکری کو میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کردیا...

ہدایتکار آغا حسن عسکری کو میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا

- Advertisement -

لاہور۔31اکتوبر (اے پی پی):پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار آغا حسن عسکری کو میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ آغا حسن عسکری 79 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔منگل کے روز آغا حسن عسکری کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی اور فلمی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،جن میں سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین،سید نور،پرویز کلیم،سہیل احمد،عادل عسکری،فاروق بٹ،میاں طارق،آصف صحرائی،زیڈ اے زلفی،خاور نعیم ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ان کی رسم قل 02نومبرجمعرات کو بعد نماز ظہر امامیہ مسجد شباب چوک سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=406930

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں