36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی...

ہری پور،ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غازی کا دورہ کرکے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا

- Advertisement -

ہری پور۔ 23 اپریل (اے پی پی):صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کے پی کے و ایم پی اے ملک عدیل اقبال اعوان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غازی کا دورہ کرکے داخلہ مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کی حوصلہ افزائی کرنا اور تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

ایم پی اے ملک عدیل اقبال نے اس موقع پر بچوں میں کتابیں اور اسکول بیگز بھی تقسیم کیےاورتعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد تعلیم ہی ہوتی ہے۔والدین اور اساتذہ نے ملک عدیل اقبال کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے عملی اقدامات سے علاقے میں تعلیم کا رجحان مزید بڑھے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586330

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں