33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر...

ہری پور،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 30 سے زائد دکانیں سیل کر دیں

- Advertisement -

ہری پور۔ 22 اپریل (اے پی پی):ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ہری پور نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر 30 سے زائد دکانیں سیل کر دیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخواہ عبدالحلیم خان کی ہدایت پر پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگیوں پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ہری پور پرویز اختر کی زیر نگرانی ایکسائز ٹیموں نے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر یاسر شہزاد،سینئر انسپکٹر عبدالمنصور،انسپکٹر شیر باز،انسپکٹر فہیم رضا،انسپکٹر محمد علی،انسپکٹر ولائیت خان،انسپکٹر محبوب الہی اور دیگر کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر سوات چوک اور قریبی علاقہ جات میں پراپرٹی ٹیکس دہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 01 سروس اسٹیشن،01 ریجنل آفس،01 پٹرول پمپ اور 30 سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا جنہیں بعد ازاں 32 لاکھ سے زائد کی ریکوری پر دوبارہ ڈی سیل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر پرویز اختر نے کہا ہے کہ تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان فوری اپنے واجبات ادا کریں بصورت دیگر اگلے مرحلے میں شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے،قبل ازیں بھی متعدد بار ٹیکس ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں لیکن اب اُنھیں اب مزید رعایت نہیں دی جا سکتی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585887

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں