- Advertisement -
ہری پور۔ 12 فروری (اے پی پی):تھانہ خانپور پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 11 کلو سے زائد چرس برآمدکر لی گئی ۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے ہمراہ نفری پولیس کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث طارق زمان ولد قمری زمان سکنہ درہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 11کلو 274گرام چرس برآمد کر لی ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559720
- Advertisement -