ہری پور ۔ 15 مئی (اے پی پی):ہری پور تھانہ پنیاں پولیس کا ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکے لیے موک ایکسرسائز کا انعقادکیاگیا۔
ڈی پی او ہری پورسلیمان ظفر کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل صدر فدا خان اور ایس ایچ او تھانہ پنیان انسپکٹر دلپزیر خان کی زیر نگرانی الخبیب فائونڈیشن سکول اینڈ کالج میں موک ایکسرسائز کا انعقاد ہوا۔موک ایکسرسائز میں ڈسٹرکٹ پولیس ،ایلیٹ فورس
،ریسکیو 1122 کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ موک ایکسر سائز کا مقصد ناگہانی صورتحال سے نمٹنےکے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہے ۔