ایبٹ آباد۔ 06 مارچ (اے پی پی):ہری پور میں خانپور ڈیم سے 35 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہو ئی ہے۔ ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق خانپور ڈیم میں واپڈا ریسٹ ہاؤس کے قریب 35 سالہ مسماۃ (ح) جان کی لاش برآمد ہوئی،
کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے 22 (خانپور) سٹیشن سے فوری موقع پر پہنچ کر پولیس کی موجودگی میں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔