ہری پور ۔ 26 ستمبر (اے پی پی):پریزنز سٹاف ٹریننگ اکیڈمی(پی ایس ٹی اے) ہری پور میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ہری پور عمیر خان نے زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کے لئے سٹریس منیجمنٹ کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا۔
پی ایس ٹی اے ہری پور کے مطابق اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہری پور کے ڈسٹرکٹ سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر عمر مرتضیٰ شیخ اور سنٹرل جیل ہری پور کے ڈاکٹر شیر محمد میڈیکل آفیسر اور ردا کنول ماہر نفسیات نے ایک جامع پریزنٹیشن دی۔
کمانڈنٹ اکیڈمی فوزیہ تاج اور عمیر خان سپرنٹنڈنٹ جیل، طاہر جمال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سینٹرل جیل ہری پور بمعہ جیل سٹاف اور پی ایس ٹی اے ہری پور کے سٹاف نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔
واضح رہے کہ یہ تربیت جیل کے عملے کی انتظامی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے تا کہ جیل میں قیدیوں کو زیادہ اور بہتر توجہ دی جا سکے۔