- Advertisement -
ہری پور۔ 23 اپریل (اے پی پی):غازی میں صفائی مہم سے آگاہی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے خصوصی صفائی مہم کے تناظر میں دفتر ٹی ایم اے غازی آفس سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیل میونسپل آفیسر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،تحصیل دار اور تمام لائن ڈپارٹمنٹ کے سٹاف اور جملہ سٹاف ٹی ایم اے غازی نے شرکت کی۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس صفائی مہم میں ٹی ایم اے غازی کا ساتھ دیں۔
- Advertisement -