ہری پور،غازی پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

80
drug suppliers
drug suppliers

ہری پور۔ 16 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس کی معاشرتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، تھانہ غازی کی پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ غازی شہریار خان نے پولیس نفری اور لیڈی پولیس کے ہمراہ عیسیٰ میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر ملزمان عطااﷲولد زبیر محمد، زبیر ولد صالح محمد، مسماة (م) زوجہ زبیر محمد ساکنان ٹوپی حال عیسیٰ، عالم زیب ولد بیدار سکنہ خالو، عمران الرحمٰن ولد طاہر الرحمٰن سکنہ ٹوپی اور مسماة (ر) زوجہ اطہار علی سکنہ صوابی کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 371 اے بی تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان سے مزید تفیش جاری ہے۔