ہری پور،فیکٹری کے کیمیکل ٹریٹمنٹ سیکشن میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی

92
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا

ایبٹ آباد۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور میں حطار سپیشل اکنامک زون کی فیکٹری کے کیمیکل ٹریٹمنٹ سیکشن میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اُٹھی۔ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق حطار سپیشل اکنامک زون کی نجی فیکٹری میں آکسیجن پلانٹ کے کیمیکل ٹریٹمنٹ سیکشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ریسکیو ٹیم نے آدھے گھنٹے کی پیشہ ورانہ فائر فائیٹنگ کے بعد چار ہزار لیٹر پانی کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔آگ کیمیکل ٹریٹمنٹ پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر بروقت قابو پانے سے لاکھوں مالیت کی بچت ہوئی۔