ہری پور،پولیس نے 15 سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

69

ہری پور۔ 31 جنوری (اے پی پی):تھانہ بیڑ پولیس نے کامیاب کارروائی میں 15سالہ لڑکے سے جنسی ذیادتی کرنے والےملزم کو گرفتارکرلیا۔ تھانہ بیڑ کی حدود صوابی میرا میں 15سالہ لڑکے سے جنسی ذیادتی کا واقع رونما ہوا۔

مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔ایس ایچ او تھانہ بیڑ سعید الرحمان نے ہمراہ انچارج چوکی صوابی میرا منیر شاہ نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد حسین ولد غلام فرید سکنہ صوابی میرا کو گرفتار کرلیا ۔