19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،پولیس نے 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار ، 14 کلو چرس...

ہری پور،پولیس نے 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار ، 14 کلو چرس اور آئس برآمد کر لی

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 12 اپریل (اے پی پی):ہری پور پولیس نے 4 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 14 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی،ہری پور کے تھانہ سرائے صالح پولیس کے ایس ایچ او راجہ ممتاز نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سجاد خان ولد کالا خان سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے قبضہ سے 6 کلو 206 گرام چرس برآمد کرلی،ایس ایچ او تھانہ خانپور انسپکٹر ہارون خان نے ملزم نثار احمد ولد غلام رسول سکنہ خانپور کے قبضہ سے 3 کلو 480 گرام چرس اور 70 گرام آئس قبضہ میں لیکر گرفتار کر لیا،ایس ایچ ا وتھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر دلپزیر خان نے ایک کاروائی کے دوران منشیات فروش محمد سعید سکنہ سیکٹر نمبر 1 کانگڑہ کالونی کو گرفتار کر کے 5 کلو 212 گرم چرس اور 93 گرام آئس برآمد کی جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ محمد عمران نے ملزم امجد شاہ سکنہ سیکٹر نمبر 3 کھلابٹ کو کے قبضہ سے 435 گرام ہیرون برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580951

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں