31 C
Islamabad
منگل, اپریل 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںہری پور،پولیس پر فائرنگ کرنے والا منشیات فروش کو گرفتار

ہری پور،پولیس پر فائرنگ کرنے والا منشیات فروش کو گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 14 اپریل (اے پی پی):ہری پور میں پولیس پر فائرنگ کرنے والا منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو سے زائد چرس، 85 گرام آئس اور وقوعہ میں استعمال پستول و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ پنیاں ظہور بیگ نے نفری پولیس کے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل صدر قمر زمان کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں موجود تھے کہ مخبر نے بھٹہ خشت بکہ جبی کی جانب منشیات فروش کی آمد کی اطلاع دی، جس کو مصدقہ جان کر ہمراہ نفری پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ مشکوک ملزم پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی بھاگنے لگا اور پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

- Advertisement -

پولیس ٹیم نے نہایت حکمت عملی سے ملزم گل زادہ ولد مرزا سکنہ دیر حال بکہ جبی کو گرفتار کر لیا۔ملزم سے 4 کلو 303 گرام چرس، 85 گرام آئس اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف زیر دفعہ 324.353.9D.11A.17CNSA.15AA کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں