ہری پور۔ 28 جولائی (اے پی پی):ہری پورکے تھانہ سٹی پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتارکرلئے۔ ملزمان نے مقتولہ کے گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرکے خودکشی ظاہر کی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق محلہ درزیاں درویش میں مسماۃ(م) کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرنے کا واقع رونما ہوا۔مقتولہ کے ماموں شیر علی خان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ302.201.202.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سٹی کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سٹی منیر خان کی زیر نگرانی بروقت کارروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان نوروز ولد محمد ایوب ،محمد اسلم عرف خائستہ خان ولد محمد ایوب،مسماۃ(گ)زوجہ عبدالصمد ،زوراج بی بی بیوہ محمد ایوب کو گرفتار کرلیا ۔
ملزمان نے مقتولہ کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کرکے خودکشی ظاہر کی تھی ۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔