ہری پور،ڈینگی وائرس کے 56 مثبت کیس رپورٹ

65

ایبٹ آباد۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور میں ڈینگی وائرس کے 56 مثبت کیس رپورٹ ہو ئے ہیں۔محکمہ صحت ہری پور کے مطابق رواں سال ضلع میں ڈینگی وائرس کے 56 مثبت کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے 05 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں،

ڈینگی کا پہلا مثبت کیس مئی میں رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت عوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے مختلف علاقوں میں سپرے کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عام عوام کو بھی ڈینگی سے بچاؤ اور نقصانات سے آگاہ کیا جا سکے۔